خانیوال میں پسند کی شادی کرنالڑکی کے لئے جرم بن گیا،والد نےاپنے دوبھائیوں اور بیٹے کیساتھ ملکر بیٹی کو قتل کردیا۔
خانیوال کے تھانہ صدر کےعلاقے چک نمبر 170 دس آر میں پسند کی شادی کرنے والی نوجوان لڑکی اقرا کو مبینہ طور پرقتل کردیاگیا،مقتولہ کا والد اسے رخصتی باعزت طریقے سےکرنےکا وعدہ کرکے سسرال سے اپنے گھر لایا، جہاں مبینہ طور پر اس نے اپنے دو بھائیوں اور بیٹے کے ساتھ مل کر لڑکی کو قتل کردیا،اقرا نے تین روز قبل اپنی پسند سے محمد سہیل کے ساتھ شادی کی تھی۔
مقتولہ کےشوہرمحمدسہیل کی مدعیت میں مقتولہ کےوالدفلک شیراور تین بیٹوں کےخلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا،پولیس نےفلک شیرکو گرفتار کرلیا،ریسکیو اہلکاروں نے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کردی۔
