قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس 9 جون کو طلب کیا گیا ہے جس میں آئندہ مالی سال کے بجٹ اہداف کی منظوری دی جائے گی۔۔
وزیراعظم شہباز شریف اجلاس کی صدارت کریں گے۔۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب بجٹ پر وزیر اعظم شہباز شریف کو بریفنگ دیں گے۔۔ قومی اقتصادی کونسل میں آئندہ بجٹ کیلئے خدوخال کی منظوری دی جائے گی۔۔
نیشنل اکنامک کونسل آئندہ مالی سال کیلئے ترقیاتی بجٹ کی منظوری دے گی۔۔ ترقیاتی بجٹ اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت شراکتداری کی منظوری ہو گی۔۔ اجلاس میں پانچ سالہ منصوبہ بندی کی بھی منظوری دے گی : ذرائع
آئندہ مالی مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کی گروتھ کا ہدف بھی اجلاس میں طے کیا جائے گا۔۔
زرعی اور صنعتی شعبے کی ترقی کا بھی اجلاس میں فیصلہ کیا جائے گا۔۔ آئندہ مالی سال کس فصل کی کتنی پیداوار کا ہدف ہو گا اس کی منظوری وزیراعظم دیں گے۔۔
خدمات، برآمدات اور درآمدات کی پالیسی طے کی جائے گی۔۔ امپورٹ ایکسپورٹ کا ہدف طے کیا جائے گا۔۔
اوورسیز پاکستانیوں سے آنے والی ترسیلات زر (ریمیٹنسز) کا ہدف بھی اسی اجلاس میں طے کیا جائے گا۔۔