یورپ سےتجارتی جنگ:صدر ٹرمپ کا غصہ ٹھنڈا ہوتے ہی سونا مزید سستا ہو گیا

0

یورپین یونین کے ساتھ تجارتی جنگ میں امریکہ کے پیچھے ہٹنے پر مالیاتی مارکیٹس کے سرمایہ کاروں نے سکھ کا سانس لیا۔۔۔ یورپ پر ٹیرف کی 9  جولائی تک معطلی کے بعد سے گولڈ مارکیٹ میں دھاتوں کی قیمت مسلسل گر رہی ہے ۔۔۔ لندن گولڈ مارکیٹ میں ایک اونس سونا 77 ڈالر سستا ہو گیا۔۔ ایک اونس سونے کی 3 ہزار 287 ڈالر میں ٹریڈنگ جاری ہے۔۔۔

ادھر پاکستان میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں 3600 روپے کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔۔ ایک تولہ سونا 3 لاکھ 47 ہزار 900 روپے کا ہو گیا۔۔۔

 24 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت 3 ہزار 86 روپے گر کر 2 لاکھ 98 ہزار 268 روپے ہوگئی جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونا 2 ہزار 829 روپے سستا ہو کر 2 لاکھ 73 ہزار 422 روپے میں فروخت ہوا۔

ادھر، فی تولہ اور 10گرام چاندی کی قیمتیں بالترتیب 60 روپے اور 52 روپے تنزلی سے 3 ہزار 448 روپے اور 2 ہزار 956 روپے ہوگئیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز 24 قیراط خالص سونا 2 ہزار 600 روپے کمی کے ساتھ 3 لاکھ 51 ہزار 500 روپے کا ہوگیا تھا۔

اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت بھی 2 ہزار 228 روپے تنزلی کے بعد 3 لاکھ ایک ہزار 354 روپے ہوگئی تھی، جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونا سستا ہو کر 2 لاکھ 76 ہزار 251 روپے میں فروخت ہوا تھا۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.