غیر ملکی ادائیگیوں کا دباؤ بڑھنے سے کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی طلب میں اضافہ ہو گیا۔۔ ڈیلرز کے مطابق طلب کے مقابلے میں رسد کم ہونے سے پاکستانی روپیہ دباؤ کا شکار ہے۔۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کرنسی مارکیٹ میں روپیہ مزید 11 پیسے سستا ہو گیا۔۔۔ انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 282 روپے 17 پیسے پر پہنچ گئی۔۔
رواں ہفتے کے دو روز میں روپے کی قیمت میں 20 پیسے کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔۔ گذشتہ ہفتے انٹربینک میں ڈالر 281 روپے 97 پیسے کا تھا۔۔