کروڑ پتی امریکیوں کی دولت کے انتظام کا نیا طریقہ متعارف۔۔ امریکہ کے جے پی مورگن چیز بینک نے 14 نئی سروسز متعارف کرا دیں۔۔
بینک نے ملک بھر میں 14 نئی برانچز صرف کروڑ پتی امریکیوں کیلئے وقف کر دیں۔۔ یہ برانچز نیویارک، کیلیفورنیا، فلوریڈا، میساچوٹس میں کھولی گئی ہیں۔۔نئی برانچز ناپا، پام بیچ اور ویلزلے ہلز میں بھی قائم کی گئی ہیں۔۔
بینک کے پاس ایک کروڑ 90 لاکھ امریکی امراء کے اکاؤنٹس ہیں۔۔کروڑ پتی امریکیوں کی دولت کا صرف 10فیصد ہی بینک کے پاس موجود ہے۔۔
جے پی مورگن چیز بینک نے موبائل بینکنگ سے ہٹ کر زاتی خدمات (ان پرسن سروسز) کا پرانا طریقہ شامل کیا ہے۔
ویلتھ منیجمنٹ میں جے پی مورگن چیز نے ایک کروڑ پتی امریکی کیلئے ایک بینکر کی سروسز شروع کر دی ہیں۔۔
نئے اکاؤنٹ ہولڈرز کیلئے کم از کم ساڑھے سات لاکھ ڈالر ڈپازٹس جمع کرانا ہو گا۔۔ بینک نے ایسے امیر امریکیوں پر نظر جما لی ہے جن کے پاس کم سے کم 20 سے 30 لاکھ ڈالر کا بیلنس موجود ہے۔۔