وزیراعظم شہباز شریف آذربائیجان پہنچ گئے،صدر الہام علی یوف سے ملاقات

0

چار غیر ملکی دورے کے تیسرے مرحلے میں وزیراعظم شہباز شریف آذربائیجان پہنچ گئے۔ لاچین ایئرپورٹ پر آذری وزیر خارجہ نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔

وزیراعظم نے آذربائیجان کے صدر الہام علی یوف سے ملاقات کی اور برادر ملک آذربائیجان کی قیادت اور عوام کی جانب سے اظہار یکجہتی پر شکریہ ادا کیا۔۔

وزیر اعظم نے آذربائیجان کے یوم آزادی کے موقع پر صدر علی یوف اور آذربائیجان کے عوام کو مبارکباد پیش کی۔ شہباز شریف نے کہا آذربائیجان کے عوام کا پاکستانی عوام کے ساتھ لازوال رشتہ ہے۔ بھارت کے خلاف معرکہء حق میں پاکستان کی کامیابیوں پر آذر بائیجان میں جشن منایا گیا تھا جو پاکستان کیلئے ایک بڑ ا اعزاز ہے۔۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کے مکمل دائرہ کار کا جائزہ لیا اور پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان سیاسی، اقتصادی، دفاعی اور ثقافتی تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔

دونوں رہنماؤں نے باہمی طور پر فائدہ مند شعبوں میں سرمایہ کاری کے ذریعے اسٹریٹجک شراکت داری کو متنوع بنانے کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔ آذربائیجان کی جانب سے پاکستان میں کی سرمایہ کاری کی پیشرفت کے حوالے سے وفود کے تبادلے پر اتفاق کیا گیا۔ ملاقات میں یہ بھی طے پایا کہ دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح پر ملاقات بہت جلد کی جائے گی۔

وزیراعظم نے کہا دونوں ممالک نے ہمیشہ ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔

نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی ملاقات میں موجود تھے۔۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.