یورپ امریکہ سے مذاکرات پر دوبارہ آمادہ ہو گیا۔۔
صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ یورپین یونین نے امریکہ سے بات چیت کیلئے تاریخ مانگی ہے۔۔ یورپ کو بھی چین کی طرح امریکی مطالبات ماننے ہوں گے۔۔
اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پیغام میں صدر ٹرمپ نے کہا مذاکرات کے پہلے دور میں یورپ نے بہت سستی سے کام لیا۔۔
صدر ٹرمپ نے گذشتہ ہفتے یورپین یونین پر 50فیصد ٹیرف عائد کیا تھا۔۔ امریکہ نے یورپ پر 50فیصد ٹیرف 9جولائی تک معطل کر دیا ہے۔
واضح رہے اس ماہ کے آغاز پر امریکہ اور یورپین یونین میں ٹیرف پر مذاکرات بے نتیجہ ختم ہو گئے تھے جس پر صدر ٹرمپ نے یورپین یونین پر 50 فیصد ٹیرف عائد کیا تھا جس پر عمل درآمد یکم جون سے ہونا تھا۔