نیپرا نے اپریل کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کیلئے سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پر سماعت مکمل کر لی ۔۔ایک ماہ کیلئے فی یونٹ بجلی 1 روپے 27 پیسے مہنگی ہونے سے ڈسکوز کے صارفین پر 13 ارب روپے کا بوجھ منتقل ہونے کا خدشہ ہے
اپریل کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کیلئے سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی نیپرا میں سماعت ہوئی ، چیئرمین نیپرا وسیم مختار کی زیر صدارت ہونے والی سماعت میں بتایا گیا کہ اپریل میں بجلی مہنگی ہونے کی بڑی وجہ پانی کی کمی سے ایک ارب یونٹ کم بجلی پیداوار ہے۔۔
دوران سماعت ایک سوال پر کہ کے الیکٹرک کو ملنے والے 39 روپے 97 پیسے فی یونٹ کے حالیہ بجلی سپلائی ٹیرف پر وفاقی وزیر نے تحفظات کا اظہار کیا اور کہا کہ کمپنیوں کو خیرات نہیں کارکردگی کی بنیاد پر منافع ملنا چاہیئے چیئرمین نیپرا نے کہا اتھارٹی نے تو فیصلہ دے دیا ، اب اس بات کا جواب تو وفاقی وزیر ہی دیں گے۔۔