بھارت کی برسراقتدار بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے مرکزی رہنما سوامی سبرامیئن نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان نے چینی ساختہ لڑاکا طیاروں سے بھارت کے 5 جنگی طیارے مار گرائے۔
ایک پوڈ کاسٹ میں انہوں نے کہا کہ مودی کے ہوتے ہوئے نہ رافیل کی کرپشن پر تحقیقات ہو سکتی ہیں اور نہ ہی پاکستان کے ہاتھوں بھارت کو شکست پر تحقیقات ہوں گی کیونکہ مودی یہ سب کچھ ہونے نہیں دیں گے