امریکی شخصیات سے ملاقات کیلئے واشنگٹن آنے والے بھارتی وفد کو سکھوں نے گھیر لیا۔ ششی تھرور جو بھارتی وفد کی قیادت کر رہے ہیں انہیں پارکنگ میں کچرے کے ڈرم کے پیچھے چھپنا پڑا۔
باہر نکلنے کیلئے پولیس سے مدد مانگی پڑی اور پارکنگ کی بیک سائیڈ سے گاڑیوں میں بیٹھ کر بھارتی وفد واپس ہوٹل چلا گیا۔
خیال رہے کہ پاک بھارت جنگ کے دوران جب کسی بھی ملک نے بھارت کی حمایت نہیں کی تب نئی دہلی کو احساس ہوا کہ وہ پوری دنیا میں تنہائی کا شکار ہو گیا ہے۔
اپنی عالمی سفارت کاری کو ناکامی سے نکالنے کے لیے بھارت نے ایک اعلیٰ سطح کا کُل جماعتی وفد دنیا بھر میں روانہ کر رکھا ہے جس کا کام دنیا کو بھارتی مؤقف کا یقین دلانا ہے۔