دنیا کے 127 ممالک پر ٹیرف عائد کرنے اور پھر سوائے چین کے تمام ممالک پر 90 روز ٹیکس کے تعطل پر امریکی سینٹرل بینک کے سربراہ جیروم پاول کی صدر ٹرمپ پر سخت تنقید۔۔
امریکی صدر فیڈرل ریزرو کے چیئرمین پر سخت برہم۔ اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے جیرول پاول کے خلاف سخت الفاظ استعمال کئے۔
صدر ٹرمپ نے کہا یورپین سینٹرل بینک شرح سود میں کمی پر تیار ہے لیکن جیروم پاول جو ہمیشہ کی طرح تاخیر کرتے ہیں اور غلطیان کرتے ہیں نے کل ایک رپورٹ شائع کی جو اپنی طرز کی ایک انوکھی رپورٹ ہے۔ یہ ایک بے کار رپورٹ ہے۔ تیل کی قیمتیں کم ہو رہی ہیں۔ گروسریز حتیٰ کے انڈے سستے ہو گئے۔ ٹیرف سے امریکہ امیر ہو رہا ہے۔ تاخیر سے آنے والے کو اب شرح سود کم کر دینی چاہیئے۔ جیسے یورپین سینٹرل بینک نے کم کی ہے۔ دیر سے آنے والوں کو اب ہوش آ جانا چاہیئے۔ فی الحال جیروم پاول کی برطرفی کی کوئی جلدی نہیں ہے۔
وہائٹ ہاؤس کے ایک سینئر اہلکار نے امریکی نیوز چینل سی این بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ صدر ٹرمپ کی پوسٹ کو فیڈرل ریزرو کے چیئرمین کی برطرفی کی دھمکی کی طرح نہیں دیکھنا چاہیئے۔ یہ پوسٹ دراصل جیروم پاول پر صدر ٹرمپ کے غصے اور مایوسی کو ظاہر کرتی ہے۔
اس سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ میرا نہیں خیال کہ جیروم پاول کوئی ڈھنگ کا کام کر رہے ہیں۔ وہ ہمیشہ کی طرح دیر کرتے ہیں اور ان سے کوئی کام ٹھیک نہیں ہو رہا ہے۔