عالمی معیشت اور سیاسی غیر یقینی صورتحال۔۔۔ سرمایہ کاروں نے ایک بار پھر گولڈ مارکیٹ کا رخ کر لیا ۔۔۔ ٹریڈرز کی بڑی تعداد نے گولڈ انڈیکس کے بجائے سونے کی خریداری بڑھا دی۔۔ لندن گولڈ مارکیٹ میں سونا بیس ڈالر مہنگا۔۔۔ تین ہزار چار سو بیس ڈالر فی اونس پر ٹریڈنگ جاری ہے۔۔
ادھر پاکستان میں آج پھر سونے کی قیمتیں ہزاروں روپے بڑھ گئیں۔۔۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 4 ہزار 300 روپے اضافے سے 3 لاکھ 58 ہزار 400 روپے ہو گئی۔
اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونے کا بھاؤ 3 ہزار 687 روپے اضافے سے 3 لاکھ 7 ہزار 270 روپے ہو گیا، جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونا بھی 3 ہزار 380 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 81 ہزار 674 روپے میں فروخت ہوا۔
ادھر، فی تولہ اور 10 گرام چاندی کے نرخ 159 روپے اور 136 روپے اضافے سے بالترتیب 3 ہزار 745 روپے اور 3 ہزار 210 روپے ہو گئے۔