ایران اسرائیل جنگ میں شدت کے باعث عالمی مارکیٹ میں سونے کے سرمایہ کار محتاط ہو گئے۔۔ کسی بڑی فریش انویسٹمنٹ سے گریز کیا جس کے باعث لندن گولڈ مارکیٹ میں اس ہفتے سونا 68 ڈالر فی اونس سستا ہو گیا۔
عالمی مارکیٹ میں ایک اونس سونے کی قیمت ہفتے کے آغاز پر 3 ہزار 452 ڈالر تھی جو ہفتے کے اختتام پر 3 ہزار 384 ڈالر پر آ گئی۔۔
اسی طرح پاکستان میں ایک تولہ سونا 4 ہزار 535 روپے سستا ہو گیا۔۔ پیر کو ایک تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 63 ہزار روپے تھی جو ہفتے کے اختتام پر 3 لاکھ 58 ہزار 465 روپے پر بند ہوئی۔۔