ایران اسرائیل جنگ:پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں اس ہفتے 2000 سے زائد پوائنٹس کی مندی ریکارڈ

ایران اسرائیل جنگ نے پاکستان سٹاک مارکیٹ کو سنبھلنے کا موقع نہ دیا ۔۔۔۔ رواں ہفتے فروخت کے شدید دباؤ پر 2 ہزار 120 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی ۔۔۔۔ سرمایہ کار 211 ارب روپے سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔۔۔۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار ایک لاکھ 22 ہزار 143 پوائنٹس سے شروع ہوا۔۔۔ جمعہ کو انڈیکس ایک لاکھ 20 ہزار 23 پوائنٹس پر بند ہوا۔۔۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 14 ہزار 747 ارب روپے سے کم ہو کر 14 ہزار 536 ارب روپے پر آ گئی۔۔۔۔ مجموعی طور پر 4 ارب 11 کروڑ حصص کا لین دین ہوا۔۔۔ کاروباری سودے 111 ارب روپے میں طے پائے۔۔

غیر ملکی سرمایہ کاروں نے 4 کروڑ12 لاکھ ڈالر مالیت کے حصص خریدے۔۔۔ 4 کروڑ 4 لاکھ ڈالر کے شیئرز فروخت کئے۔۔ نیٹ فارن انویسٹمنٹ 4 لاکھ 60 ہزار ڈالر رہی۔۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے