ایران مذاکرات کی میز پر نہیں آتا تو عوام اپنی حکومت کا تختہ الٹ دیں:صدر ٹرمپ

0

امریکی صدر ٹرمپ نے ایرانی عوام سے کہا ہے کہ اگر ان کی حکومت مذاکرات کی میز پر نہیں آتی تو عوام کو حکومت کا تختہ الٹ دینا چاہیئے۔۔

وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولائن لیویٹ نے فاکس نیوز پر کہا کہ ’اگر ایرانی حکومت پُرامن سفارتی حل کی طرف آنے سے انکار کرتی ہے، جس میں امریکی صدر اب بھی دلچسپی رکھتے ہیں اور اس میں شامل ہونے کے خواہاں ہیں، تو ایرانی عوام اس انتہائی پرتشدد حکومت سے، جو دہائیوں سے ان پر ظلم کر رہی ہے، اقتدار کیوں نہ چھین لیں؟۔

اگر ایران اپنے جوہری پروگرام پر مذاکرات سے انکار کرتا ہے تو ایرانی عوام کو اپنی حکومت کا تختہ الٹ دینا چاہیے، تاہم وائٹ ہاؤس نے ’اے ایف پی‘ کو بتایا ہے کہ امریکی صدر اب بھی سفارتی حل میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.