قطر میں امریکی اڈوں پر ایرانی حملے کا خوف،فضائی حدود اور تعلیمی ادارے بند

قطر نے عارضی طور پر اپنی فضائی حدود بند کر دی ہیں۔۔ الجزیرہ کے مطابق ایران کی طرف سے قطر میں موجود امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنانے کا خطرہ ہے جس کے باعث فضائی حدود بند کی گئی ہے۔۔

یورپی ممالک اور امریکہ نے قطر میں موجود اپنے شہریوں کو نقل و حرکت محدود رکھنے اور بلا ضرورت باہر نکلنے سے منع کر دیا ہے۔۔

قطر میں تعلیمی اداروں میں بھی کل (منگل) کو تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ ملک میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے