پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا دوسرا روز،80 ارب روپے منافع کما کر سرمایہ کار گھر گئے

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے بعد 515 پوائنٹس کا اضافہ۔۔۔۔ منگل کی غیر معمولی تیزی کے بعد سرمایہ کاروں نے مزید منافع کمانے کا فیصلہ کیا۔۔ کاروباری سرگرمیوں میں ڈے ٹریڈرز کا بڑا حصہ رہا۔۔ ٹریڈنگ کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس ایک ہزار پوائنٹس کے بعد ایک لاکھ تئیس ہزار کی حد عبور کر گیا۔۔۔

کاروباری حجم 75 کروڑ حصص رہا۔۔۔ شیئرز کا لین دین 28 ارب روپے میں طے پایا۔۔ سرمایہ کار 80 ارب روپے منافع کمانے میں کامیاب رہے ۔۔۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 14 ہزار 858 ارب روپے پر پہنچ گئی۔۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے