چین نے امریکہ سے الیکٹرک کاروں کی یورپی مارکیٹ چھین لی ۔۔۔۔ ایلون مسک کی سیاسی سرگرمیوں نے ٹیسلا کے برینڈ کو سب سے بڑا نقصان پہنچایا۔۔۔ یورپ کے خلاف ایلون مسک کے اشتعال انگیز بیانات پر یورپین ناراض ۔۔۔
مئی میں ٹیسلا کی الیکٹرک کاروں کی یورپین یونین اور برطانیہ میں فروخت 28 فیصد کم ہو گئی ۔۔۔ یورپین آٹوموبیل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے مطابق چین کی الیکٹرک کاروں کی فروخت پانچ گنا بڑھ گئی۔۔۔ ٹیسلا یورپ کو صرف 13 ہزار 863 کاریں فروخت کر سکی ۔۔۔ چین کی بی وائی ڈی الیکٹرک کاروں کی فروخت کا حجم 65 ہزار 800 سے تجاوز کر گیا۔۔۔
یورپ میں ایلون مسک کی ٹیسلا گاڑیوں کی فروخت میں کمی کا یہ مسلسل پانچواں مہینہ ہے ۔۔۔ امریکہ نے صدر ٹرمپ کی تجارتی جنگ سے ناراض یورپ کو اپنے قریب کرنا شروع کر دیا ہے۔۔۔