بلوچستان کے ضلع واشک میں گولیوں سے چھلنی 4 لاشیں برآمد

واشک : بلوچستان کے ضلع واشک کے علاقے بسیما میں ویران مقام سے گولیوں سے چھلنی 4 لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

پولیس نے بتایا ہے کہ مقامی رہائشیوں نے انتظامیہ کو علاقے میں 4 لاوارث لاشوں کی موجودگی کے بارے میں اطلاع دی، پولیس موقع پر پہنچی اور لاشوں کو ضلعی ہسپتال منتقل کیا۔

پولیس نے ڈاکٹرز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ تمام چاروں لاشوں پر متعدد گولیوں کے نشانات تھے، جو ان کی موت کا سبب بنے، بتایا جاتا ہے کہ نامعلوم افراد نے ان افراد کو قتل کر کے لاشوں کو ویران مقام پر پھینک دیا تھا۔

ہلاک شدگان کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی، تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق وہ سوراب کے علاقے سے تعلق رکھتے تھے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے