کرسٹیانو رونالڈو کا النصر کلب سے مزید 2 سال کا معاہدہ

ریاض : پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کا سعودی عرب کے النصر کلب سے مزید دو سال کا معاہدہ ہوگیا، جس کے بعد رونالڈو 2027 تک النصر کلب کا حصہ رہیں گے۔

النصر کلب کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کرسٹیانو رونالڈو کے ساتھ باضابطہ طور پر معاہدے میں توسیع کر دی گئی، اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اگلے دو برس ہمارے ساتھ رہیں گے۔

اس حوالے سے پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کا کہنا ہے کہ ایک نئے باب کا آغاز اسی جذبے اور خواب کے ساتھ ہوا ہے، آئیں ایک ساتھ مل کر تاریخ رقم کریں۔

خیال رہے کہ کرسٹیانو رونالڈو کا 2022 میں النصر کلب کے ساتھ معاہدہ ہوا تھا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے