مالی سال 25-2024 سونے کی عالمی تجارت کیلئے منافع بخش سال رہا۔۔ روس یوکرین جنگ میں طوالت،، ایران اسرائیل جنگ اور امریکہ میں بلند شرح سود کے باعث سونے کی مانگ بڑھتی رہی۔۔
لندن گولڈ مارکیٹ میں ایک سال کے دوران سونا 558 ڈالر مہنگا ہوا۔۔۔ 29 جون 2024 کو ایک اونس سونے کی قیمت 2749 ڈالر تھی جو 30 جون 2025 کو 3307 ڈالر پر پہنچ گئی۔۔
پاکستان میں ایک سال کے دوران سونا ایک لاکھ 8 ہزار 500 روپے مہنگا ہوا۔۔۔۔ 29 جون 2024 کو ایک تولہ سونا 2 لاکھ 41 ہزار 700 روپے کا تھا۔۔۔ ایک سال بعد 30 جون 2025 کو ایک تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 50 ہزار 200 روپے پر پہنچ گئی