وفاقی حکومت نے تمام صوبوں کو بجلی کے بلوں میں شامل سٹی الیکٹرسٹی ڈیوٹی ختم کرنے کیلئے خط لکھ دیا ہے۔ وزارت بجلی نے فیصلہ کیا ہے کہ جولائی 2025 سے بجلی بلوں کے ذریعے صوبائی ’الیکٹریسٹی ڈیوٹی‘ کی وصولی بند ہو گی۔
بجلی کے بلوں میں ٹیکسوں کا بوجھ کم کرنا چاہتے ہیں، بلوں میں متعدد چارجز اور ڈیوٹیوں سے صارفین الجھن کا شکار ہیں۔
خط میں وفاقی وزیر نے بجلی کے نرخ کم کرنے کے حکومتی اقدامات بھی اجاگر کیے اور آئی پی پیز معاہدوں پر نظرثانی، سرکاری پاور پلانٹس کا آر او ای کم کرنے پر کام جاری رکھنے کا بھی ذکر کیا۔
اویس لغاری نے مطالبہ کیا کہ صوبے متبادل ذرائع سے ڈیوٹی وصولی کے طریقے تجویز کریں اور کہا کہ بل صرف بجلی کے اصل خرچ کو ظاہر کریں، یہی ہمارا ہدف ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ صارفین صرف بجلی کی قیمت ادا کریں، اضافی چارجز کا خاتمہ چاہتے ہیں