دبئی – متحدہ عرب امارات کا شہر دبئی دسمبر 2025 میں ایک اور عالمی سطح کے ایونٹ کی میزبانی کے لیے تیار ہے، جہاں ورلڈ اسپورٹس سمٹ 2025 (World Sports Summit 2025) کا انعقاد 29 اور 30 دسمبر کو مدینۃ الجمیرہ میں کیا جائے گا.
یہ فیصلہ دبئی کے ولی عہد، نائب وزیراعظم و وزیر دفاع شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم کی ہدایت پر کیا گیا، جنہوں نے کھیلوں کے فروغ کے لیے اس عالمی پلیٹ فارم کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا”یہ اجلاس دنیا بھر کے ماہرین، فیصلہ سازوں، کوچز اور کھیلوں کے ہیروز کو ایک جگہ جمع کرے گا، تاکہ کھیلوں کے شعبے کو نئے مواقع، چیلنجز اور سماجی و معاشی ترقی کے ساتھ جوڑا جا سکے۔”
دبئی اسپورٹس کونسل کی میزبانی میں ہونے والا یہ اجلاس عالمی سطح پر کھیلوں کے شعبے سے جڑےاسٹار ایتھلیٹس, انٹرنیشنل کوچز, اسپورٹس ماہرین, پالیسی ساز,کارپوریٹ و ٹیکنالوجی پارٹنرز کو مدعو کرے گا۔
سربراہی اجلاس میں درج ذیل اہم موضوعات پر مباحثے اور سیشنز ہوں گے
- انفرادی و ٹیم اسپورٹس کا فروغ
- قومی ٹیموں اور کلبوں کے اسپورٹ سسٹمز کی مضبوطی
- اکیڈمیوں اور تعلیمی اداروں کا کردار
- مختلف عمر گروپوں میں اسپورٹس ٹیلنٹ کی شناخت
اجلاس میں اس بات کا بھی جائزہ لیا جائے گا کہ مصنوعی ذہانت (AI)، ڈیٹا اینالیٹکس اور ورچوئل اسپورٹس کو کھیلوں کی ترقی، فین انگیجمنٹ، اور مالیاتی پائیداری میں کیسے مؤثر طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔
ایونٹ کے دوران ماہرین کھیلوں کے اقتصادی، قانونی، سماجی اور ریگولیٹری پہلوؤں پر بھی تفصیلی بات کریں گے تاکہ کھیلوں کا عالمی مستقبل واضح اور پائیدار بنایا جا سکے۔