ترکیہ کے مشرقی صوبے وان میں ایک قبیلے میں شادی کے موقع پر دلہن کو 2 کلو سونے اور دولہا کو 65 لاکھ لیرا کی سلامی دی گئی۔۔
دلہا کو ملنے والے 65 لاکھ لیرا کو گننے کیلئے شادی میں آئے 14 مہمانوں کی خدمات حاصل کی گئیں۔۔ شادی میں اندرون اور بیرون ممالک سے 5 ہزار مہمانوں نے شرکت کی۔۔ دو روز تک جاری رہنے والی شادی کی تقریب میں 9 ہزار افراد کے کھانے کا انتظام کیا گیا تھا۔۔ مہمان دو روز میں ایک ٹن گوشت کھا گئے