آئندہ دس سال میں امریکہ کے قرض میں 3300 ارب ڈالر کے اضافے کا بل سینیٹ نے منظور کر لیا۔۔ صدر ٹرمپ نے اسے ’’بگ بیوٹی فل بل‘‘ کا نام دیا تھا جس میں 2035 تک امریکہ کے قومی قرض میں 3300 ارب ڈالر کا اضافہ ہو جائے گا۔
صدر ٹرمپ کا بل سینیٹ میں صرف ایک ووٹ سے کامیاب ہو سکا۔۔ نائب امریکی صدر جے ڈی وینس کا ووٹ فیصلہ کن ثابت ہوا۔۔ سینیٹ میں بل کے حق میں 51 جبکہ مخالفت میں 50 ووٹ پڑے۔۔
صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکہ کی معیشت کو دوبارہ بحال کرنے اور دنیا کی بدلتی صورتحال کے باعث اخراجات میں کمی ناممکن ہے۔ اس لئے مالیاتی خسارہ ہر سال کچھ نہ کچھ بڑھتا رہے گا۔