چیف آف ائیر سٹاف ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کا امریکہ کا سرکاری دورہ ۔۔ایئرچیف نے امریکہ میں اعلی سطح کی ملاقاتیں کیں،یہ ملاقاتیں سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ، پینٹاگون اور کیپیٹل ہل میں ہوئیں۔۔
گذشتہ ایک دہائی کے دوران کسی پاک فضائیہ کے سربراہ کا یہ پہلا دورہ امریکہ ہے۔۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقاتوں سے دو طرفہ دفاعی تعاون اور باہمی مفادات کو فروغ حاصل ہوگا۔۔۔یہ اعلیٰ سطح کا دورہ پاک امریکہ دفاعی اشتراک میں ایک تزویراتی سنگ میل ہے.
یہ دورہ اہم علاقائی اور عالمی سلامتی کے مسائل سے نمٹنے کے ساتھ ساتھ ادارہ جاتی تعلقات کو استوار کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔دورے کے دوران، چیف آف دی ایئر سٹاف نے امریکہ کی اعلیٰ عسکری اور سیاسی قیادت سے کئی اہم ملاقاتیں کیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پینٹاگون میں ایئر چیف مارشل نے امریکی فضائیہ کی سیکریٹری برائے بین الاقوامی امور کیلی ایل سیبولٹ سے ملاقات کی۔۔ امریکی فضائیہ کے چیف آف اسٹاف جنرل ڈیوڈ ڈبلیو ایلون سے ملاقات ہوئی۔۔
ملاقاتوں کے دوران دوطرفہ عسکری تعاون، باہمی امور، مشترکہ تربیت اور ٹیکنالوجی کے تبادلے کے لیئے نئی راہیں استوار کرنے پر اتفاق کیا گیا۔۔ سربراہ پاک فضائیہ نے پاکستان اور امریکہ کے مابین تاریخی اور کثیر الجہتی تعلقات بالخصوص دفاعی شعبوں میں تعاون پر روشنی ڈالی۔
دونوں ممالک کی فضائیہ کے مابین عسکری تعاون اور تربیتی شعبوں میں پہلے سے موجود تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا گیا۔۔
دونوں ممالک کے مابین مشترکہ تربیت، آپریشنل مشقوں اور تبادلہ پروگرامز سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے لیئے نئی راہیں استوار کرنےکے عزم کا اعادہ کیا گیا۔۔ایئر چیف نے بیورو آف پولیٹیکل اینڈ ملٹری افیئرز کے مسٹر براؤن ایل سٹینلے اور بیورو آف ساؤتھ اینڈ سینٹرل ایشین افیئرز کے مسٹر ایرک میئر سے ملاقاتیں کی
