یورپ نے امریکہ سے تجارت سے زیادہ سیاسی ڈیل کا فیصلہ کیا ہے۔۔
صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ یورپی ممالک کے پاس وقت کم ہے کیونکہ یورپین یونین پر ٹیرف کے نفاذ کو 9 جولائی تک معطل کیا گیا تھا۔۔
یورپین یونین کا امریکہ کے ساتھ 9جولائی سے پہلے سیاسی ڈیل کا فیصلہ۔۔ یورپ نے امریکہ کے ساتھ تجارتی معاہدہ سیاسی ڈیل کے بعد کرنے پر غور شروع کر دیا۔۔
یورپین یونین کے ایک مذاکرات کار نے امریکی میڈیا کو بتایا کہ یورپ سیاسی ڈیل کومستقبل قریب میں تجارتی معاہدے میں تبدیل کرنے کا خواہاں ہے یورپ اور امریکہ میں تجارتی معاہدے پر شدید اختلافات پائے جاتے ہیں۔۔ صدر ٹرمپ نے یورپین یونین پر 20 فیصد ٹیرف 9جولائی تک معطل کیا ہوا ہے
امریکہ اور یورپ میں تجارتی حجم 1000 ارب ڈالر ہے۔۔ امریکہ کے ساتھ تجارت میں یورپ کو ٹریڈ سرپلس حاصل ہے