جنوبی افریقہ کی ایئر فورس کے سربراہ نے ایئر ہیڈ کوارٹر اسلام آباد کا دورہ کیا۔۔ لیفٹیننٹ جنرل وائز مین مبامبو نے ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔۔
ہیڈکوارٹر آمد پر پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں سربراہان کے درمیان فضائی تعاون اور تربیتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔۔ جنوبی افریقہ کے ایئر چیف نے پی اے ایف کی حربی صلاحیتوں کو سراہا۔۔
جنوبی افریقی ایئر فورس کے سربراہ نے تربیتی نظام میں اصلاح کے لیے پی اے ایف سے تعاون کی درخواست کی۔۔ جنوبی افریقی افسران نے پی اے ایف مشقوں میں مبصر کے طور پر شرکت کی خواہش ظاہر کی۔۔
جنوبی افریقہ نے سی-130 بیڑے کی دیکھ بھال پاکستان میں کرانے میں بھی دلچسپی ظاہر کی
جنوبی افریقی ایئر چیف نے پاک فضائیہ کی مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا ۔۔لیفٹیننٹ جنرل وائز مین مبیمبو نے پی اے ایف کی آپریشنل صلاحیتوں کی تعریف کی،
