ایک ووٹ بھی زیادہ ہوا تو کے پی میں عدم اعتماد لانا ہمارا حق ہے: گورنر خیبر پختونخوا

پشاور : گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے خلاف سازش کے لیے ان کے اپنے لوگ ہی کافی ہیں۔

نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے فیصل کنڈی نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس ایک رکن بھی زیادہ ہوا تو خیبرپختونخوا حکومت تبدیل کرنا اس کا حق ہے، اس میں سازش کی کوئی بات نہیں۔

انہوں نے کہا کہ مخصوص نشستوں کی بحالی کے بعد نئی صورت حال پر بھی وزیراعظم سے بات ہوئی، سوات واقعے پر بھی بات ہوئی۔

واضح رہے کہ کے پی حکومت کا تختہ الٹنے کی خبروں کے درمیان وزیراعظم شہباز شریف نے گورنر فیصل کریم کنڈی اور ایمل ولی سے اہم ترین ملاقاتیں کیں۔

وزیراعظم ہاؤس کے مطابق ایمل ولی سے ملک کی مجموعی اور سیاسی صورت حال پر بات کی گئی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے