ملک میں گیس کی دستیابی بڑھنے کے باعث حکومت نے نئے گیس کنیکشنز پر عائد پابندی ہٹانے پر غور شروع کر دیا ۔۔وزارت پیٹرولیم کو نئے گیس کنیکشنز کیلئے ہوم ورک مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔۔
ذرائع پیٹرولیم ڈویژن نے بتایا کہ پاور سیکٹر اور کیپٹو پاور پلانٹس کو گیس فراہمی میں کمی کے باعث اضافی گیس دستیاب ہے۔
حکومت نے پیٹرولیم ڈویژن کو نئے گھریلو اور کمرشل صارفین کی ضروریات کا اندازہ لگانے کی ہدایت کر دی ہے
ذرائع کے مطابق سوئی کمپنیوں کے گیس نقصانات پر بھی بڑی حد تک قابو پا لیا گیا ہے۔۔ سسٹم میں اضافی گیس کے باعث مقامی گیس فیلڈز کو بند کیا گیا ہے جس سے حکومتی تیل و گیس کی تلاش والی کمپنیوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
حکومت کے گرین سنگل پر کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کو سمری بھجوائی جائے گی۔۔ حکومت نے گیس دستیابی میں کمی کے باعث 2019 میں نئے گیس کنیکشنز پر پابندی عائد کر دی تھی۔