اوساکا ایکسپو 2025 میں پاکستان کا پویلین توجہ کا مرکز

ٹوکیو : اوساکا ایکسپو 2025 میں پاکستان کا پویلین عالمی توجہ کا مرکز بن گیا جب کہ 180 ممالک اور 80 پویلینز میں پاکستان کا پویلین سب سے منفرد قرار دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستانی پویلین کا منفرد ڈیزائن خیوڑہ کی عالمی شہرت یافتہ پنک سالٹ کانوں کی عکاسی کرتا ہے، پاکستانی پویلین میں قدرتی نمک کی  چٹانوں کا لمس زائرین کے لیے ایک یادگار تجربہ رہا۔

پاکستانی پویلین کا پنک سالٹ گارڈن زائرین کے لیے سکون و شفا کا ذریعہ بن گیا، پاکستان کا پنک ہمالیائی نمک اپنی رنگت اور طبی فوائد کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہے۔

ایکسپو تھیم سے ہم آہنگ پویلین ‘زمین کے ساتھ ہم آہنگی’ کے تصور کو اجاگر کرتا ہے۔

پاکستانی پویلین نہ صرف برآمدات میں اضافے اور پنک سالٹ کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کا نمایاں پلیٹ فارم بنا بلکہ یہ بین الاقوامی ہم آہنگی اور فکری تبادلے کا ترجمان بھی بن کر ابھرا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے