چینی کی دستیابی اور قیمتوں کے استحکام کے حوالے سے ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اعلیٰ سطح جائزہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے5 لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کی منظوری دی گئی ۔
اجلاس میں وفاقی وزیر خوراک، مشیر خصوصی طارق باجوہ، سیکریٹری خوراک، وزارت صنعت و پیداوار، شوگر انڈسٹری اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
اجلاس میں عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے چینی کی درآمد کے بڑے فیصلے کیے گئے، جن میں 5 لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کی منظوری دی گئی۔
حکام کے مطابق اس اقدام سے ملک بھر میں چینی کی قیمتوں میں توازن پیدا ہوگا۔
اسحاق ڈار نے ہدایت کی کہ چینی کی فوری درآمد کو یقینی بنایا جائے تاکہ صارفین کو ریلیف ملے اور بازار میں استحکام برقرار رکھا جا سکے۔ حکومت ہر صورت میں قیمتوں کے توازن اور عوامی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔
اس وقت ملک کے مختلف شہروں میں ایک کلو چینی کی قیمت 190 روپے پر پہنچ گئی ہے۔ حالیہ دو روز میں ہول سیل مارکیٹوں میں 50 کلو چینی کی بوری 6900 روپے سے بڑھ کر 7200 روپے میں فروخت ہو رہی ہے