چین سے 2 ارب ڈالر سے زائد فنانسنگ کیلئے جوائنٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا ایجنڈا تیار

اسلام آباد:  چین سے 2 ارب ڈالر سے زائد فنانسنگ کیلئے جوائنٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا ایجنڈا تیار کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ایجنڈے میں قراقرم ہائی وے فیز ٹو، ایم ایل ون (ML-1) اور ایسٹ بے ایکسپریس وے شامل ہیں، کے کے ایچ فیز ٹو اور ایسٹ بے ایکسپریس وے کے لیے ڈیڑھ ارب ڈالر کی فنانسنگ کی درخواست شامل ہے۔

روہڑی سے ملتان ایم ایل ون ٹریک کے لیے 50 کروڑ ڈالر کی فنانسنگ تجویز کی گئی ہے جبکہ کے کے ایچ فیز ٹو کی ری الائنمنٹ پر تقریباً 500 ارب روپے لاگت کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایسٹ بے ایکسپریس وے (14 کلومیٹر) پر 30 ارب روپے سے زائد لاگت آئے گی، کے کے ایچ فیز ٹو اور ایسٹ بے ایکسپریس وے کے 85 فیصد اخراجات چین برداشت کرے گا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے