ایشیائی ترقیاقتی بینک نے پاکستان کے ڈیجیٹل ایکو سسٹم اور سٹیٹس پر رپورٹ جاری کر دی۔۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں ڈیجیٹل سیکٹر کا جی ڈی پی میں حصہ صرف 1.5 فیصد ہے۔۔ پاکستان کے ڈیجیٹل سیکٹر میں مزید سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔۔
ایشیائی ترقیاتی بینک نے کہا کہ پاکستان میں فکسڈ براڈ بینڈ رسائی صرف 1.3 فیصد ہے۔۔ پاکستان میں اس وقت فائبر نیٹ ورک کی رسائی بہت کم ہے۔۔۔فائبر آپٹک انفراسٹرکچر میں فوری توسیع درکار ہے
رپورٹ کے مطابق 80 فیصد آبادی کو موبائل انٹرنیٹ کی رسائی ہے مگر استعمال کم ہے۔۔پاکستان میں 86 فیصد مردوں اور 53 فیصد خواتین کے پاس موبائل ہیں۔۔
53 فیصد مردوں اور 33 فیصد خؤاتین کو انٹرنیٹ تک رسائی ہے۔۔ پاکستان میں ٹیلی کام سیکٹر پر خطے میں سب سے زیادہ ٹیکسز ہیں۔۔ حکومت ٹیلی کام سیکٹر میں سرمایہ کاری کیلئے ماحول سازگار بنائے ۔۔
ایشیائی ترقیاتی بینک نے تجویز کیا ہے کہ پسماندہ علاقوں میں فائبر آپٹکس کیبلز بچھانے پر توجہ دی جانی چاہئیے ۔۔ صوبے اسکولوں اور ہسپتالوں میں فائبر براڈ بینڈ کی طلب بڑھائیں۔۔ڈیجیٹل حکمرانی کیلئے مضبوط سائبر سیکیورٹی فریم ورک ناگزیر ہے۔۔۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خواتین کیلئے ڈیجیٹل لٹریسی پروگرام، سستے اسمارٹ فونز پر زور دیا جائے۔۔ ای گورننس کیلئے ڈیٹا گورننس، سروس ڈیزائن اپ گریڈ کرنے کی ضرورت ہے۔۔ پاکستان کا 4 جی کوریج خطے میں سب سے کم، 5 جی کیلئے تیاری ناکافی ہے۔۔

