اسحاق ڈار کی شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ سمیت چین کے صدر سے ملاقات

پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بیجنگ میں چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کے ساتھ ہوئی۔ چین کے صدر نے تمام وزرائے خارجہ سے مصافحہ کیا۔

چینی صدر نے وفود کے سربراہان کا خیرمقدم کرتے ہوئے شنگھائی تعاون تنظیم کے تحت علاقائی تعاون کی اہمیت کو اجاگر کیا، جو یوریشیائی خطے اور دنیا کی بڑی آبادی پر محیط ایک تنظیم ہے۔

قبل ازیں نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحٰق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کے لیے چین کے دارالحکومت بیجنگ پہنچے۔

بیجنگ ایئرپورٹ پر ان کا استقبال عوامی جمہوریہ چین کی وزارت خارجہ کی ایشیائی امور کے شعبے سے سفیر مس یو ہونگ، چین میں پاکستان کے سفیر خلیل الرحمٰن ہاشمی اور چینی وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام نے کیا۔

اپنے سرکاری دورہ چین کے دوران نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحٰق ڈار تیانجن میں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کی کونسل کے اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کر رہے ہیں۔

شنگھائی تعاون تنظیم 2001 میں قائم کی گئی تھی اور اس کے رکن ممالک میں چین، روس، بھارت، پاکستان، ایران، قازقستان، کرغزستان، ازبکستان، تاجکستان اور بیلاروس شامل ہیں۔

تنظیم کا علاقائی انسدادِ دہشت گردی ڈھانچہ (آر اے ٹی ایس) سیکیورٹی کے شعبے میں ایک مرکزی ادارہ سمجھا جاتا ہے۔

چین کی صدارت کے دوران اس سال کا تھیم ’شنگھائی روح کی پاسداری: SCO حرکت میں‘ ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے