سینیٹ انتخابات: مراد سعید، فیصل جاوید، مرزا آفریدی ، پیر نور الحق قادری ، اعظم سواتی، روبینہ ناز اور مشعال یوسفزئی پی ٹی آئی کے حتمی امیدوار

پشاور : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے سینیٹ انتخابات کے لیے پارٹی امیدواروں کی ترجیحی فہرست جاری کردی۔

 بانی پی ٹی آئی کی جانب سے جاری ترجیحی فہرست کے مطابق سینیٹ کی جنرل نشستوں کے لیے مراد سعید، فیصل جاوید، مرزا آفریدی اور پیر نورالحق قادری، ٹیکنوکریٹ کی سیٹ پر اعظم سواتی اور خواتین کی سیٹ پر روبینہ ناز کو شامل کیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی کی سابق سینیٹر ثانیہ نشتر کی خالی کردہ نشست پر مشعال یوسفزئی کے نام پر ٹکٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی اور  مشاورت کے بعد عمران خان نے امیدواروں کی ترجیحی فہرست جاری کی ہے۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ جیل انتظامیہ کی جانب سے سہولیات کا انتہائی فقدان ہے، جس پر عمران خان سخت نالاں ہیں، عمران خان اور  بشریٰ بی بی کو جیل میں ذہنی اذیت دینے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جا رہی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے