عراق، ایران اور شام میں 40 ہزار پاکستانی زائرین غائب ہو گئے ۔۔۔۔وزارت مذہبی امور نے زیارات پہ بھجوانے کے لیے پرانا نظام ختم کر دیا۔۔۔ زیارات مقدسہ کے لیے روایتی سالار سسٹم ختم، نیا زیارات آرگنائزر گروپ نظام قائم
وزارت مذہبی امور کے مطابق تقریباً40 ہزار پاکستانی زائرین عراق، شام اور ایران میں جا کر وہیں رک گئے یا غائب ہو گئے۔۔ ان کا کوئی ریکارڈ حکومتی اداروں کے پاس موجود نہیں
اب ایک منظم اور کمپیوٹرائزڈ نظام کے تحت صرف رجسٹرڈ اور اہل کمپنیوں کو ہی زیارت گروپ آرگنائزرز (ZGOs) کا سرٹیفکیٹ جاری کیا جائے گا۔۔۔ وزارت نے تمام کمپنیوں اور سابقہ سالاروں کو درخواست دینے کی دعوت دی ہے۔
وزارت مذہبی امور کے مطابق جو بھی شرائط پر پورا اترے گا، اسی کو زیارت گروپ آرگنائزرز کا سرٹیفکیٹ دیا جائے گا۔۔ محفوظ، منظم اور شفاف طریقے سے زائرین کی روانگی اور واپسی کو یقینی بنانا ترجیح ہے۔۔وزارت نے تمام متعلقہ کمپنیوں سے دستاویزات طلب کر لی ہیں۔۔
زائرین کی سیکیورٹی، سفری سہولیات اور رہائش کے حوالے سے بھی نئے اصول و ضوابط مرتب کیے جا رہے ہیں تاکہ ماضی کی کوتاہیاں دوبارہ نہ دہرائی جائیں۔۔