عمران خان کے وزیر ہوابازی کے جھوٹے بیان سے پوری دنیا میں پاکستان کی جگ ہنسائی ہوئی:خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان کے وزیر ہوا بازی غلام سرور کے جھوٹے بیان اور الزام سے پوری دنیا میں جگ ہنسائی ہوئی۔۔ پاکستان کی قومی فضائی کمپنی پی آئی اے پر برطانیہ اور یورپ نے پابندیاں لگا دیں۔۔

آج پانچ سال بعد یہ پابندی ختم ہوئی۔۔۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا برطانیہ کی ایئر سیفٹی لسٹ سے پی آئی اے کا نام نکال دیا گیا ہے۔۔ وزہر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان نے اہم سنگ میل عبور کیا ہے۔

انہوں نے کہا پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں پی آئی اے پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔ پی ٹی آئی حکومت کے وزیر غلام سرور خان نے دنیا کو پی آئی اے پر پابندی کی دعوت دی۔۔ غلام سرور خان نے ریاست کے خلاف جرم کیا۔۔

خواجہ آصف نے کہا یہ ذمہ داری اس وقت کے وزیر اعظم عمران خان پر بھی عائد ہوتی ہے ۔۔غلام سرور خان نے آج تک کوئی وضاحت نہیں دی۔۔ اس فیصلے سے پاکستان کو اربوں روپے کا نقصان ہوا۔۔ پاکستان کا وقار عالمی سطح پر مجروح ہوا۔۔

خواجہ آصف نے کہا اس تباہی کے زمہ داروں کے تعین کے لئے حکومت کو بھی کچھ کرنا چاہیے۔۔ اوورسیز پاکستانیوں کی اکثریت پی آئی اے کے ذریعے سفر کرتی ہے،

انہوں نے کہا پی آئی اے کو پرائیوٹائز کر رہے ہیں۔۔ اس فیصلے سے پی آئی اے کی پرائیوٹائزیشن پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے