اسمبلی میں گالم گلوچ نہیں کریں گے: پی ٹی آئی کی یقین دہانی ، 26 ارکان کی معطلی پر معاملات طے

لاہور:   پنجاب اسمبلی  میں 26  ارکان کی معطلی  اور  نااہلی ریفرنس  پر حکومتی اور  اپوزیشن کمیٹی کے  درمیان  معاملات  طے  پاگئے۔

 26 ارکان کی معطلی اور نااہلی ریفرنس کے معاملے پر پنجاب اسمبلی میں حکومتی و اپوزیشن کمیٹی کا اجلاس ختم ہوگیا۔ اجلاس میں ایوان میں نازیبا الفاظ استعمال نہ کرنے پراتفاق ہوا۔

 اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے مذاکراتی کمیٹی کے مذاکرات کامیاب ہونے پر مبارک باد دی ہے۔

 اسپیکرملک محمد احمد خان کا کہنا ہے کہ گالم گلوچ کی روایات کو نہ دہرایا جائے، اپوزیشن کو احتجاج کا حق ہے مگر  آئین کے مطابق کرے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے