بیٹے کے ہاتھ بیڈ کی چادر پر لگنے پر موسیٰ مانیکا نے گولیاں ماریں : والد زخمی نوجوان، مقدمہ درج

پاکپتن : سابق خاتونِ اوّل بشریٰ بی بی اور خاور مانیکا کے بیٹے موسیٰ مانیکا کے خلاف پاکپتن میں اقدامِ قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق مقدمہ زخمی نوجوان علی بہادر کے والد منظور احمد کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔باپ بیٹا دونوں خاور مانیکا کے گھر ملازم ہیں۔

زخمی نوجوان علی بہادر کے والد نے ایف آئی آر میں الزام عائد کیا ہے کہ بیٹے کے ہاتھ بیڈ کی چادر سے لگے تو ملزم موسیٰ نے فائرنگ کر دی۔

پولیس کے مطابق ملزم موسیٰ مانیکا پولیس کی حراست میں ہے۔اس حوالے سے ڈی پی او پاکپتن کا کہنا ہے کہ ملزم موسیٰ مانیکا کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔

ڈی پی او پاکپتن کے مطابق ملزم موسیٰ مانیکا کا کہنا ہے کہ اس نے کام میں غفلت برتنے پر ملازم کو فائرنگ کر کے زخمی کیا۔موسیٰ مانیکا کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے ملازم کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے