حالیہ مون سون اب تک 178 افراد کی جان لے گیا:این ڈی ایم اے

نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے کہا ہے کہ 21 روز سے جاری مون سون بارشوں سے اب تک ملک بھر میں 178 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

مون سون بارشوں کے باعث 26 جون سے 17 جولائی کے درمیان 178 افراد جاں بحق ہوئے جب کہ 491 زخمی رپورٹ ہوئے، جس میں 85 بچے بھی شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 54 اموات رپورٹ ہوئیں اور 227 افراد زخمی ہوئے۔

 16 سے 17 جولائی کے درمیان صوبہ پنجاب کے بڑے شہروں راولپنڈی، جہلم اور چکوال میں شدید بارشیں رپورٹ ہوئیں، جس سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی۔

راولپنڈی میں 15 گھنٹوں کے درمیان 255 ملی میٹر بارش سے نالہ لئی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہونے پر سائرن بجائےگئے، چکوال میں کلاؤڈ برسٹ کے بعد 423 ملی میٹر بارش برسنے پر ڈیم کا بند ٹوٹ گیا۔

رپورٹ کے مطابق راولپنڈی، جہلم اور چکوال میں ہونے والی شدید بارشوں سے ہزاروں بجلی صارفین بھی متاثر ہوئے، مسلسل بارش اور سیلابی ریلے متعدد ٹرانسفارمر، بجلی کےکھمبے اور تاریں بہا کر لےگئے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق لاہورمیں مون سون کی بارشوں سے اب تک 15، فیصل آباد میں 10،، اوکاڑہ میں 9 ، شیخوپورہ میں 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔۔

ساہیوال میں 5، پاکپتن 3، چکوال میں 2۔ منڈی بہاؤالدین، قصور، ننکانہ صاحب، میانوالی میں ایک ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی۔ ۔

چکوال میں 450 ، اسلام آباداورراولپنڈی میں 250 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔۔ نالے بپھرگئے، گاڑیاں بہہ گئیں، رین ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ نشیبی علاقوں سے لوگوں کو انخلا کا حکم جاری کر دیا گیا۔۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ۔۔ پاک فوج کے ملک بھر میں وسیع پیمانے پر فضائی ریسکیو آپریشن جاری ہیں۔۔

راولپنڈی کے نشیبی علاقوں اور گھروں میں پانی داخل ہو گیا ہے۔موٹروے زیر آب ہیں، سڑکوں کو نقصان پہنچا ۔۔ آریہ محلہ، جاوید کالونی اور مسلم کالونی کے علاقے ڈوب گئے ۔۔ نالہ لئی میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بڑھ گئی ۔۔ کٹاریاں کے مقام پر 20 فٹ اور گوالمنڈی میں 19 فٹ پانی کھڑا ہے ۔۔ چہان ڈیم کو جزوی نقصان پہنچا ہے ۔۔ واسا اور ریسکیو عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں ۔۔اسلام آباد میں نوتعمیر شدہ انڈر پاس کا ایک حصہ بیٹھ گیا ۔۔ چوبیس گھنٹے میں مزید بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا گیا

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے