پاکستان کی ویمن فٹ بال Better Future Pakistan نے ناروے کے سولا کلب کو 2-3 سے شکست دیدی
بیٹر فیوچر پاکستان کی گرلز کی فٹبال ٹیم نے انڈر 15 کیٹگری میں اپنی تاریخ کی پہلی فتح نارویجین کلب سولا کے خلاف شاندار انداز میں حاصل کی جس میں انہوں نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3-2 سے کامیابی سمیٹی۔
مقابلہ ابتدا سے ہی دونوں ٹیموں کے درمیان سخت اور دلچسپ رہا۔ سولا نے پہلے گول کے ساتھ 0-1 کی برتری حاصل کی۔۔ پاکستان کی راحیلا نے شاندار گول کے ذریعے اسکور 1-1 کر دیا۔
سولا نے ایک مرتبہ پھر برتری حاصل کرتے ہوئے اسکور 1-2 کر دیا، لیکن پاکستانی ٹیم نے ہار نہ مانی اور نائلہ فضل نے اہم موقع پر گول کر کے اسکور 2-2 برابر کر دیا۔
کھیل مزید سنسنی خیز ہوتا گیا اور پھر فیصلہ کن موڑ اس وقت آیا جب بیٹر فیوچر پاکستان کو پینلٹی ملی، جسے کامیابی سے گول میں بدلا گیا، یوں پاکستان نے 2-3 کی برتری حاصل کر لی۔
میچ کے آخری لمحات میں سولا کو بھی پینلٹی ملی، لیکن پاکستانی گول کیپر انوشہ نے شاندار بچاؤ کر کے نہ صرف ٹیم کو برتری دلائی بلکہ تاریخی فتح کو بھی یقینی بنایا۔
پاکستان بیٹر فیوچر گرلز کی ٹیم پہلی بار ناروے یوتھ فٹبال میں شرکت کررہی ہے