Close Menu
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ٹرینڈ
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • شوبز
  • کھیل
  • ملٹی میڈیا

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

What's Hot

راولپنڈی:جرگے کے حکم پر قتل ہونےوالی لڑکی کے مقدمہ کی تفتیش میں اہم پیشرفت

اگست 3, 2025

پاکستان ایران کا تنازعات بڑھنے سے روکنے،خطے میں امن استحکام کیلئے سفارتی کوششوں کی ضرورت پر زور 

اگست 3, 2025

مہنگائی کے باعث پیٹرول اور ڈیزل کی فروخت میں نمایاں کمی ریکارڈ

اگست 3, 2025
Facebook X (Twitter) Instagram
Trending
  • راولپنڈی:جرگے کے حکم پر قتل ہونےوالی لڑکی کے مقدمہ کی تفتیش میں اہم پیشرفت
  • پاکستان ایران کا تنازعات بڑھنے سے روکنے،خطے میں امن استحکام کیلئے سفارتی کوششوں کی ضرورت پر زور 
  • مہنگائی کے باعث پیٹرول اور ڈیزل کی فروخت میں نمایاں کمی ریکارڈ
  • ایک سال میں سیمنٹ کی برآمدات میں 84فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ
  • اسرائیل کےخلاف جنگ میں پاکستان کی حمایت کو ایرانی قوم کبھی نہیں بھول سکتی:مسعود پزشیکیان
  • پاکستان سے 200ٹن امداد کی نئی کھیپ فلسطین کیلئے روانہ
  • فلم "منی بیک گارنٹی” نے فواد چودھری کو 9 مئی کیس میں سزا سے بچا لیا
  • 5 اگست کو اسلام آباد نہیں جائیں گے، صوبے میں ہی ریلیاں نکالی جائیں گی: پی ٹی آئی خیبر پختونخوا
Facebook X (Twitter) Instagram YouTube TikTok
visionpointpk.comvisionpointpk.com
Demo
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ٹرینڈ
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • شوبز
  • کھیل
  • ملٹی میڈیا
visionpointpk.comvisionpointpk.com
Home»پاکستان»5 اگست کو اسلام آباد نہیں جائیں گے، صوبے میں ہی ریلیاں نکالی جائیں گی: پی ٹی آئی خیبر پختونخوا
پاکستان

5 اگست کو اسلام آباد نہیں جائیں گے، صوبے میں ہی ریلیاں نکالی جائیں گی: پی ٹی آئی خیبر پختونخوا

EditorBy Editorاگست 3, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔1 Views
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

پشاور : تحریک انصاف خیبرپختونخوا نے 5 اگست کو عمران خان کی گرفتاری کے خلاف ”یومِ سیاہ“ منانے کا اعلان کردیا۔کہتے ہیں اسلام آباد نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور پشاور میں ریلی کی قیادت کریں گے ۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور شہرام ترکئی نے صوابی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 5 اگست کو ملک بھر میں پرامن تحریک کا آغاز کیا جائے گا۔ اسد قیصر نے کہا کہ یہ دن بانی چیئرمین کی گرفتاری کے خلاف یوم سیاہ کے طور پر منایا جائے گا، ان کی رہائی ان کا حق ہے، عدالتیں حکومتی دباؤ میں فیصلے دے رہی ہیں۔

اسد قیصر نے چیف جسٹس سے اپیل کی کہ وہ بانی کے مقدمات کو جلد نمٹائیں اور انصاف کو یقینی بنائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ بے توقیر ہو چکی ہے، اپوزیشن رہنماؤں کو ناحق سزائیں دی جا رہی ہیں۔

شہرام ترکئی نے کہا کہ ہم اسلحہ نہیں، قلم اور تجارت کے مواقع چاہتے ہیں، افغانستان سے تجارتی راستے کھولے جائیں۔ 5 اگست کو سفید، قومی اور پارٹی پرچموں کے ساتھ احتجاج ہوگا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم پرامن ہیں، لیکن اگر شرارت کی گئی تو کارکن بھرپور جواب دیں گے۔

اسی سلسلے میں بانی چیئرمین کے بیان پر کہ علی امین گنڈاپور وزیراعلیٰ کے منصب سے استعفیٰ دے دیں، خیبرپختونخوا حکومت کے ترجمان فراز مغل نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کے پی حکومت بانی چیئرمین کے ویژن کی نمائندہ ہے، اور جب وہ چاہیں گے گنڈاپور عہدہ چھوڑ دیں گے۔ تاہم انہوں نے واضح کیا کہ گنڈاپور کو اب تک اس بیان کی کسی مستند ذریعے سے تصدیق نہیں ملی۔ ترجمان نے کہا کہ وزیراعلیٰ خود کئی بار کہہ چکے ہیں کہ حکومت بانی پی ٹی آئی کی امانت ہے، لیکن افسوس ہے کہ وہ اڈیالہ جیل میں اپنے قائد سے ملاقات تک نہیں کر سکتے، حالانکہ عدالتوں کے احکامات بھی موجود ہیں۔

ہری پور میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے بھی یوم سیاہ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 5 اگست کا احتجاج ضلعی سطح پر ہوگا، کوئی مرکزی احتجاجی تحریک نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بانی نے علی امین گنڈاپور کے استعفے کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی۔ عمر ایوب نے یہ بھی کہا کہ بانی کے بیٹے جب چاہیں پاکستان آسکتے ہیں، پی ٹی آئی کی پوری قیادت ان کا استقبال کرے گی۔

عمر ایوب نے عدالتی فیصلوں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے فیصل آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت کی جانب سے سنائی گئی سزاؤں کو ”بھونڈا مذاق“ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں 7، 5 اور 9 مئی کے واقعات میں ملوث قرار دینے کا کوئی ثبوت موجود نہیں، وہ 7 مئی کو اپنے والد مرحوم کی تیمارداری میں مصروف تھے۔

انہوں نے معاشی صورتحال پر بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف اور آصف زرداری اپنی شوگر ملوں میں پیسے بنا رہے ہیں، جبکہ محسن نقوی نے یوکرین سے گندم درآمد کر کے کسانوں کو نقصان پہنچایا۔ عوام کی قوت خرید ختم ہو چکی ہے، چینی کی قیمت 164 روپے مقرر ہے مگر 200 سے زائد میں بیچی جا رہی ہے، اور پٹرولیم مصنوعات پر 80 روپے فی لیٹر لیوی ڈیوٹی لی جا رہی ہے۔

پی ٹی آئی قیادت نے اس احتجاج کو پرامن رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے تاہم ساتھ ہی خبردار بھی کیا ہے کہ اگر کوئی شرارت کی گئی تو کارکنان خاموش نہیں رہیں گے۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

Related Posts

راولپنڈی:جرگے کے حکم پر قتل ہونےوالی لڑکی کے مقدمہ کی تفتیش میں اہم پیشرفت

اگست 3, 2025

پاکستان ایران کا تنازعات بڑھنے سے روکنے،خطے میں امن استحکام کیلئے سفارتی کوششوں کی ضرورت پر زور 

اگست 3, 2025

مہنگائی کے باعث پیٹرول اور ڈیزل کی فروخت میں نمایاں کمی ریکارڈ

اگست 3, 2025
Leave A Reply Cancel Reply

Demo
Latest Posts

راولپنڈی:جرگے کے حکم پر قتل ہونےوالی لڑکی کے مقدمہ کی تفتیش میں اہم پیشرفت

اگست 3, 20251

پاکستان ایران کا تنازعات بڑھنے سے روکنے،خطے میں امن استحکام کیلئے سفارتی کوششوں کی ضرورت پر زور 

اگست 3, 20251

مہنگائی کے باعث پیٹرول اور ڈیزل کی فروخت میں نمایاں کمی ریکارڈ

اگست 3, 20253

ایک سال میں سیمنٹ کی برآمدات میں 84فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ

اگست 3, 20251
Don't Miss
پاکستان

پاکستان سب سے زیادہ ترسیلات زر وصول کرنے والے 10 ممالک میں شامل

By Editorاپریل 14, 2025748

کراچی : پاکستان سب سے زیادہ ترسیلات زر وصول کرنے والے ممالک میں شامل ہوگیا…

سعودی عرب میں ریڈ سی فلم فیسٹیول کا آغاز ، عامر خان ،کرینہ کپور نے جلوے بکھیرے

دسمبر 6, 2024

پاکستان سمیت دنیا بھر میں سونے کی قیمت کا نیا ریکارڈ

مارچ 27, 2025
Stay In Touch
  • Facebook
  • Twitter
  • Pinterest
  • Instagram
  • YouTube
  • Vimeo

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from SmartMag about art & design.

Demo
Top Posts

پاکستان سب سے زیادہ ترسیلات زر وصول کرنے والے 10 ممالک میں شامل

اپریل 14, 2025748

سعودی عرب میں ریڈ سی فلم فیسٹیول کا آغاز ، عامر خان ،کرینہ کپور نے جلوے بکھیرے

دسمبر 6, 2024512

پاکستان سمیت دنیا بھر میں سونے کی قیمت کا نیا ریکارڈ

مارچ 27, 2025458

مارچ سے بجلی کی قیمت میں نمایاں کمی کا فیصلہ

فروری 2, 2025224
Don't Miss
پاکستان

راولپنڈی:جرگے کے حکم پر قتل ہونےوالی لڑکی کے مقدمہ کی تفتیش میں اہم پیشرفت

By Editorاگست 3, 20251

جرگہ کے حکم پر لڑکی کو غیرت کے نام پر قتل کرنے کے مقدمہ کی…

پاکستان ایران کا تنازعات بڑھنے سے روکنے،خطے میں امن استحکام کیلئے سفارتی کوششوں کی ضرورت پر زور 

اگست 3, 2025

مہنگائی کے باعث پیٹرول اور ڈیزل کی فروخت میں نمایاں کمی ریکارڈ

اگست 3, 2025

ایک سال میں سیمنٹ کی برآمدات میں 84فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ

اگست 3, 2025
Stay In Touch
  • Facebook
  • Twitter
  • Pinterest
  • Instagram
  • YouTube
  • Vimeo
ہمارے بارے میں
ہمارے بارے میں

ویژن پوائنٹ ڈاٹ پی کے ایک معتبر اردو خبری ویب سائٹ ہے جو آپ کو تازہ ترین خبریں، تفصیلات اور تجزیے فراہم کرتی ہے۔ یہاں ملکی و بین الاقوامی خبروں کے ساتھ ساتھ سیاست، کاروبار، کھیل، اور تفریح کے مختلف موضوعات پر جامع اور معیاری رپورٹنگ کی جاتی ہے۔ ویژن پوائنٹ کا مقصد اردو قارئین کو بروقت اور مستند خبریں فراہم کرنا ہے تاکہ وہ حالات حاضرہ سے باخبر رہ سکیں۔

Facebook X (Twitter) Pinterest YouTube WhatsApp
ایڈیٹر کا انتخاب

راولپنڈی:جرگے کے حکم پر قتل ہونےوالی لڑکی کے مقدمہ کی تفتیش میں اہم پیشرفت

اگست 3, 2025

پاکستان ایران کا تنازعات بڑھنے سے روکنے،خطے میں امن استحکام کیلئے سفارتی کوششوں کی ضرورت پر زور 

اگست 3, 2025

مہنگائی کے باعث پیٹرول اور ڈیزل کی فروخت میں نمایاں کمی ریکارڈ

اگست 3, 2025
زیادہ پڑھی جانے والی

پاکستان سب سے زیادہ ترسیلات زر وصول کرنے والے 10 ممالک میں شامل

اپریل 14, 2025748

سعودی عرب میں ریڈ سی فلم فیسٹیول کا آغاز ، عامر خان ،کرینہ کپور نے جلوے بکھیرے

دسمبر 6, 2024512

پاکستان سمیت دنیا بھر میں سونے کی قیمت کا نیا ریکارڈ

مارچ 27, 2025458

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.