Close Menu
Vision PointVision Point
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

What's Hot

پٹرول 4روپے فی لیٹر،ڈیزل 5روپے فی لیٹر مزید سستاہوگیا

نومبر 25, 2026

ملتان سلطانز نے یاسر عرفات کو ڈائریکٹر کرکٹ مقرر کر دیا

نومبر 25, 2026

ساؤتھ ایشین گیمز 2027 کی تاریخیں تبدیل، پاکستان میں انعقاد مزید تاخیر کا شکار

نومبر 25, 2026
Facebook X (Twitter) Instagram
جمعرات, نومبر 26
Facebook X (Twitter) Instagram
English
Vision PointVision Point
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم
Vision PointVision Point
Home»تازہ ترین»فلم "منی بیک گارنٹی” نے فواد چودھری کو 9 مئی کیس میں سزا سے بچا لیا
تازہ ترین

فلم "منی بیک گارنٹی” نے فواد چودھری کو 9 مئی کیس میں سزا سے بچا لیا

EditorBy Editorاگست 3, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

لاہور : پاکستان کی سیاست اور عدالتی نظام میں ایک اور انوکھا موڑ اُس وقت آیا جب سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو 9 مئی کے ہنگامہ خیز کیس میں صرف اس لیے بری کر دیا گیا کیونکہ وہ اُس دن فلم ”منی بیک گارنٹی“ کے پریمئر میں موجود تھے۔

فیصل آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کے تین مقدمات کا فیصلہ سناتے پی ٹی آئی رہنماؤں کو سزائیں سنائیں۔ عمر ایوب، شبلی فراز، زرتاج گل اور صاحبزادہ حامد رضا بھی سزا پانے والوں میں شامل تھے۔ تاہم فواد چوہدری، زین قریشی اور خیال کاسترو سمیت 88 افراد کو بری کر دیا گیا۔

فواد چوہدری کی خوش نصیبی کی وجہ بنی ایک فلم۔ جی ہاں، فیصل قریشی کی فلم ”منی بیک گارنٹی“ کا لاہور میں ہونے والا پریمئر، جس میں فواد چوہدری ”چیف گیسٹ“ تھے۔ عدالت نے فلم کے ڈائریکٹر اور پروڈیوسر فیصل قریشی کی گواہی اور دیگر شواہد کی بنیاد پر تسلیم کیا کہ فواد چوہدری واقعے کے وقت موقع پر موجود ہی نہیں تھے، اس لیے انہیں مقدمے سے بری کر دیا گیا۔

فواد چوہدری نے اس بریت پر ردعمل دیتے ہوئے فیصل قریشی، اپنے وکلا، اور اُن تمام افراد کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کی لاہور میں موجودگی کی تصدیق کی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ خوشی کا موقع نہیں، کیونکہ ان کے قریبی ساتھی اب بھی سلاخوں کے پیچھے ہیں۔ادھر سوشل میڈیا پر یہ فیصلہ طنز و مزاح کا طوفان بن گیا۔

بیرسٹر شہزاد اکبر نے تبصرہ کیا، ’میرے دوست فواد چوہدری کو منی بیک گارنٹی نے بچا لیا، ثابت ہوا فلمیں دیکھنا صحت کے لیے بھی اور قانونی نجات کے لیے بھی مفید ہے!‘

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    پٹرول 4روپے فی لیٹر،ڈیزل 5روپے فی لیٹر مزید سستاہوگیا

    نومبر 25, 2026

    وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت اجلاس، این سی سی آئی اے کو سائبر پولیس میں تبدیل کرنے کی تجویز

    نومبر 25, 2026

    زیر تعمیر عمارت گرنے سے 2افراد جاں بحق،10 زخمی

    نومبر 25, 2026

    Comments are closed.

    Latest Posts

    کور کمانڈر کی دعا

    نومبر 25, 2026

    مینارِ پاکستان سے اٹھنے والی صدا

    نومبر 24, 2026

    دیارِ حرم کی داستان کا روحانی منظرنامہ

    نومبر 23, 2026

    زرداری صاحب کس بیٹے کے ساتھ ہیں؟

    نومبر 23, 2026

    اصلی نیوٹن اور جعلی آئن اسٹائن

    نومبر 23, 2026

    ‘فتنة الخوارج’و’فتنة الہندوستان’ اورقومی سلامتی کے ادارے

    نومبر 22, 2026
    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram
    All Right Reserved © Vision Point PK 2026 . Managed by Vision Point

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.