وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر پاکستان کی جانب سے غزہ کے لیے مزید امدادی سامان روانہ کر دیا گیا۔۔۔
غزہ کے لیے 200 ٹن امدادی سامان دو خصوصی پروازوں کے ذریعے روانہ کر دی گئی۔۔ اسلام آباد انٹر نیشنل ائیر پور ٹ سے 100 ٹن امدادی سامان پر مشتمل 17ویں کھیپ بذریعہ خصوصی پرواز روانہ کی گئی۔۔ مزید 100 ٹن امدادی سامان چند دنوں میں روانہ کیا جائے گا۔
17 ویں کھیپ میں 65 ٹن تیار کھانا، 20 ٹن بچو ں کے لیے خشک دودھ، 5 ٹن بسکٹ، اور 10 ٹن ادویات شامل ہیں۔
اب تک 17 امدادی کھیپوں کے ذریعے بھیجی گئی امداد کا مجموعی وزن 1,715 ٹن ہے۔۔ اگلے چند دنوں میں روانہ ہونے والی دوسری پرواز کے ساتھ یہ مجموعہ وزن 1,815 ٹن تک پہنچ جائے گا۔
سامان روانگی تقریب میں ڈپٹی وزیر اعظم اسحاق ڈار اور چئیرمن این ڈی ایم اے لیفٹنینٹ جنرل انعام حیدر ملک نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔۔تقریب میں وزارت خارجہ، این ڈی ایم اے کے اعلی افسران اور الخدمت فاؤنڈیشن کے نمائندے بھی موجود تھے۔
ڈپٹی وزیراعظم نے سامان کی فوری روانگی یقینی بنانے پر این ڈی ایم اے،الخدمت فاؤنڈیشن اور دیگر فلاحی اداورں کی کوششوں کو سراہا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔۔۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان اس مشکل وقت میں فلسطین کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور ان کی ضروریات کو پورا کرنے کی ہر ممکن کوشش کرے گا۔
فلسطینی سفیر نے امداد فراہمی پر پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کیا۔۔