جولائی میں ایران نے 5 افغان شہریوں کو پھانسی دی گئی جبکہ 13 لاکھ سے زائد افغان باشندوں کو ملک بدر کر دیا گیا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق جولائی میں ہی 91 مقامی شہریوں کو بھی پھانسی دی گئی۔۔ پھانسی پانے والے افراد کے خلاف الزامات کی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔۔
انسانی حقوق کی ایک تنظیم نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ان سزاؤں پر عمل درآمد ملک کی مختلف جیلوں میں کیا گیا۔
جن افغان شہریوں کو پھانسی دی گئی ان کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی اور نہ ہی ایرانی حکام نے ان افغان شہریوں پر عائد الزامات کی تفصیلات ظاہر کی ہیں۔
خیال رہے کہ ایران میں موجود افغان مہاجرین کو ملک بدر کیا جارہا ہے اور ایک اندازے کے مطابق ایران سے رواں سال 13 لاکھ سے زائد افغان شہریوں کو افغانستان واپس بھیجا جاچکا ہے۔