بھارتی ریاسٹ اتراکھنڈ کے ضلع اتراکاشی میں کلاؤڈ برسٹ سے کئی دیہات صفحہ ہستی سے مٹ گئے۔
کلاؤڈ برسٹ سے ہونے والی تباہی کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہمالیائی پہاڑوں سے آنے والا کیچڑ اور پانی کا ریلا نزدیکی گاؤں کے مکانات، دکانیں، ہوٹل سب بہا لے گیا۔۔۔
دھرالی گاؤں کے نزدیک بنا بھارتی فوج کا کیمپ بھی سیلابی ریلے کی زد میں آیا، دریا کنارے بنا بھارتی فوج کا ہیلی پیڈ سیلابی ریلے میں بہہ گیا، ہیلی پیڈ کے مقام پر موجود کئی بھارتی فوجی سیلابی ریلے میں لاپتا ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق علاقے میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ محکمہ موسمیات نے 10 اگست تک مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے
بھارتی میڈیا کے مطابق پناہ کے لیے بھاگتے متعدد افراد بھی ریلے کی زد میں آئے، سیلابی ریلے سے 4 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 50 لاپتا ہیں۔