غزہ : پیلے آف فلسطین کے نام سے مشہور معروف فلسطینی فٹبالر سلیمان العبید امدادی مرکز کے باہر اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے۔ سلیمان نے 100 سے زائد گول کیئے تھے۔
اسرائیلی فائرنگ نے انٹرنیشنل فٹبالر سلیمان العبید کو ہمیشہ کیلئے خاموش کردیا، فلسطین فٹبالر فیڈریشن کے مطابق فٹبالر کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ غزہ کی ایک امدادی قطار میں کھڑے تھے۔
سلیمان العبید نے سو سے زائد گول کیے، 2010 میں یمن کے خلاف شاندار گول ان کے کیرئیر کا بہترین لمحہ تھا۔
العبید کا شمار فلسطین کے بہترین فٹبالرز میں ہوتا تھا، اسی لیے انہیں فخر سے "پیلے آف فلسطین” کہا جاتا تھا۔ سلیمان العبید نے اپنی اہلیہ اور 5 بچوں کو سوگوار چھوڑا ہے
عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں جنگ کے دوران فٹبال سے وابستہ 321 افراد شہید ہوچکے ہیں، جس میں کھلاڑی، کوچز، ریفریز، منتظمین اور کلب بورڈ ممبران شامل ہیں۔