نیشنل شپنگ کارپوریشن کےلئے 3 نئے جہاز خریدنے کی منظوری

پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کےلئے 3 نئے جہاز خریدنے کی منظوری دیدی گئی۔ مزید 12 جہازوں کی خریداری کیلئے نئے ٹینڈرز بھی جاری کردیا۔

وزیربحری امور محمد جنید انوار چوہدری نے نئے جہاز خریدنے کی ہدایت کردی۔ نئے جہازوں کے نام ایم ٹی کراچی، لاہور اور کوئٹہ رکھے جائیں گے۔

وزیربحری امور جنید انوار چوہدری کا کہنا ہے کہ پی این ایس سی کا فلیٹ 15جہازوں تک بڑھانے کا فیصلہ کیاہے، 3 آئل ٹینکرز دسمبر تک پی این ایس سی فلیٹ میں شامل کیےجائیں گے۔ پی این ایس سی کا2026  تک30 جہازوں پر مشتمل فلیٹ کا ہدف ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے