پارٹی میں واپسی کی افواہیں ، شیر افضل مروت پی ٹی آئی کا حصہ نہیں : سلمان اکرم راجہ

اسلام آباد: تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے دو ٹوک بیان میں شیر افضل مروت کو پارٹی سے الگ قرار دےد یا۔

اس سے پہلے ذرائع سے خبر سامنے آئی تھی کہ پی ٹی آئی پارلیمانی اجلاس میں شیر افضل مروت کی پارٹی میں واپسی پر مشاورت ہوئی ہے۔

پی ٹی آئی ارکان کا کہنا تھا کہ شیر افضل مروت کا مؤقف بھی سنا جانا چاہیے، اسد قیصر اور شہریار آفریدی نے شیر افضل مروت کی واپسی پر مؤقف پیش کیا، نثار جٹ نے تائید کی۔

شیرافضل مروت کا کہنا ہے کہ پارٹی کے اندر سے بیانات آئیں تو وہ مجبوراً جواب دیتے ہیں، پارلیمانی پارٹی نے شیرافضل مروت سے خاموش رہنے کی درخواست کی۔

ذرائع کے مطابق شیرافضل پر پارلیمانی پارٹی اپنا مؤقف بانی پی ٹی آئی کے سامنے رکھے گی۔

دوسری جانب سلمان اکرم راجہ نے دو ٹوک بیان میں کہا ہےکہ شیر افضل مروت تحریک انصاف کا حصہ نہیں ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے